پٹنہ 17اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ جنتا دل کے سینئر لیڈر رگھوونش پرساد سنگھ نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کے قابل بتانے کو لے کر آج اتحاد ساتھی جے ڈی یو پر نشانہ لگایا۔یہ اس کا اشارہ ہے کہ بہار میں حکمراں اتحاد میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔جے ڈی یو نے اگرچہ نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار اعلان نہیں کیاہے۔سنگھ نے سوال کیاکہ ایک چھوٹی سی سیاسی پارٹی جے ڈی یو کیا سنجیدگی سے یہ سوچتی ہے کہ اس کے پاس نتیش کمار کو ملک کا وزیر اعظم بنانے کے اسباب ہیں؟۔سنگھ نے کہاکہ کیاہوگااگر تمام اپوزیشن پارٹی، تعداد میں تقریباََ 20، وزیر اعظم کے عہدے کیلئے اپناامیدواراعلان کرنا شروع کر دیں؟۔ اس سے سیکولر جماعتوں کے اتحاد کی راہ میں رکاوٹ کھڑی ہوگی اور اس سے بی جے پی کو اگلے پارلیمانی انتخابات میں فائدہ ہوگا۔آر جے ڈی نائب صدر سنگھ نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو انتخابات میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے کیلئے وزیر اعظم کی امیدواری پر متحد ہو کر فیصلہ کرنا چاہئے۔جے ڈی یو کے قومی کونسل کی میٹنگ میں کمار کو جے ڈی یو کے صدر کا انتخاب کرتے ہوئے قومی سیاست میں ایک بڑا کردار کے لئے آگے بڑھایا گیا. اگرچہ انہیں 2019 کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کا وزیر اعظم کے عہدہ کا امیدوار نہیں بنایاگیا۔جے ڈی یو کے سیکرٹری جنرل کے سی تیاگی نے کل پارٹی کی قومی کونسل کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ اگرچہ غیرجانبداری، غیر کنبہ پروری اور غیر نسل پرست ساکھ کے ساتھ وہ(نتیش)وزیر اعظم کے عہدے کے قابل ہیں، ایک چھوٹی پارٹی جے ڈی یو نے 2019انتخابات کے انہیں کبھی وزیر اعظم کے عہدہ کاامیدواراعلان نہیں کیا۔سنگھ نے نتیش کمارکی شرد یادو کو جے ڈی یو صدر کے عہدے سے ان کی مدت کے آخری وقت میں ہٹوائے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا انہوں نے اس لئے کیا تاکہ وہ خود اس عہدے پر قابض ہو سکے۔